ابنا: پاکستاني فوج کے ترجمان نے ادارے آئي ايس پي آر کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ شمالي وزيرستان ميں فوجي آپريشن کاميابي کے ساتھ جاري ہے۔ بيان ميں کہا گيا ہے کہ ميرعلي کے ستر في صد علاقے کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر پاک کرديا گيا ہے۔ بيان ميں يہ بھي کہا گيا ہے کہ سرچ آپريشن کے دوران فوج نے اسلحہ بنانے کي دو بڑي فيکٹرياں بھي اپنے قبضے ميں لي ہيں۔
اس رپورٹ کے مطابق گھر گھر تلاشي کے دوران کميائي مواد سے بھرے تيس ڈبے بھي برآمد ہوئے ہيں۔ پاکستاني فوج کے ترجمان کے مطابق آپريشن کے آغاز سے اب تک سات سو پچاس دہشتگردوں کو ہلاک کيا گيا جبکہ چونتيس سيکورٹي اہلکار بھي مارے گئےہيں۔
ياد رہے کہ شمالي وزيرستان ميں جاري فوجي آپريشن شروع ہونے کے بعد اسے اب تک تقريبا دس لاکھ افراد نقل مکاني کرکے اندرون ملک اور پڑوسي ملک افغانستان چلے گئے ہيں۔
.......
/169